لاہور دھماکے میں خواتین اور بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزلانہ کاروائی ہے،حامد سعید کاظمی

پیر 28 مارچ 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے لاہور دھماکہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین اور بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزلانہ کاروائی ہے۔ لاہور دھماکہ سے پنجاب حکومت کی نااہلی ثابت ہو گئی ہے۔ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پارکوں میں سیکیورٹی کے انتظامات نہ کرنا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے ناسور بن چکی ہے۔ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اس لئے دنیا بھر کے تمام ممالک دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ پالیسیاں بنائیں۔ معصوم انسانوں کا خون بہانا خلاف اسلام ہے۔ اسلام بے گناہوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے گمراہ اور جہنمی ہیں۔ علماء قتل نا حق کے خلاف آواز اٹھائیں اور خطبات جمعہ میں انسانی جان کی حرمت بیان کریں۔