بلوچستان کے عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ، لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض

10 سال کے دوران جو واقعات رونما ہوئے وہ انتہائی نا قابل بیان ہیں،دشمن نے بلوچستان میں مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں پر حملہ کیا لیکن بلوچستان کے عوام نے دشمن کو پسپا کر دیا ،کمانڈرسدرن کمانڈ

پیر 28 مارچ 2016 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور10 سال کے دوران جو واقعات رونما ہوئے وہ انتہائی نا قابل بیان ہے بلوچستان اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور ملک کے عوام کو سی پیک جیسے اہم منصوبے دے رہے ہیں،دشمن نے بلوچستان میں مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں پر حملہ کیا لیکن بلوچستان کے عوام نے دشمن کو پسپا کر دیا پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے بلوچستان کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ،ملک کے طول وعرض میں صحافیوں نے اپنی جانوں کانذرانہ دیاپاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جس نے مملکت خداداد کے تحفظ کے لیئے اپنی جانیں قربان کیں تمام شہدکو سلام پیش کرتے ہیں،سانحہ لاہور سے پوری قوم غمزدہ ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اسپیشل ڈے اور زندگی میں پہلا موقع ملا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ہو ں لاہور کے واقعے نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا عوام کے تعاون سے ہی ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پاکستان کے عوام کو نہیں دبایا جا سکتا اور بلوچستان کو دبانے کی کوشش کی لیکن بلوچستان کے عوام نے دشمن کو پسپا کر دیا ان تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک اور قوم کی خاطر قربانی دی انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں صحافیوں نے بھی بہت بڑی قربانی دی اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائی گی لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کاانحصار بلوچستان سے ہے قومیں آج کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کیلئے لڑتے ہیں میڈیا کا بڑا رول ہے بلوچستان کے عوام سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ہم اچھے لوگ ہے اور ہمیں اچھائی کیساتھ ہی کیچ کر لیا جا ئے قومی یکجہتی کو فروغ کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے اور تمام تر ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر نہیں ڈالا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور10 سال کے دوران جو واقعات رونما ہوئے وہ انتہائی نا قابل بیان ہے بلوچستان اب ترقی کی راہ پر چل پڑی ہے اور ملک کے عوام کو سی پیک جیسے اہم منصوبے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ باہر اور اندر کے حالات ٹھیک نہیں ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جو صورتحال گزری وہ قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ دشمن نے بلوچستان میں مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں پر حملہ لیکن عوام کی مدد سے دشمنوں کا مقالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :