وزیراعظم نے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی ، تسلی ہوجاتی اگر وزیراعظم وزراء پر الزامات سے متعلق بات کر لیتے، قمر زمان کائرہ

پیر 28 مارچ 2016 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی ہے ، تسلی ہوجاتی اگر وزیراعظم وزراء پر الزامات سے متعلق بات کر لیتے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے مایوسی ہوئی اس میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہماری تسلی ہوجاتی اگر وزیراعظم وزراء پر الزامات سے متعلق بھی بات کر لیتے۔ اب حکومتی منصوبوں کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :