دھماکہ کے بعد ایف آئی ایف کے رضاکاروں نے وسیع تر امدادی آپریشن سرانجام دیا،حافظ عبدالرؤف

تین سو سے زائد امدادی رضاکاروں اور چالیس ایمبولینس گاڑیوں نے حصہ لیا،چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن

پیر 28 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ گلشن پار ک دھماکہ کے فوری بعد فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے وسیع تر امدادی آپریشن سرانجام دیاجس میں تین سو سے زائد امدادی رضاکاروں اور چالیس ایمبولینس گاڑیوں نے حصہ لیا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بائیس سے زائد میتوں و زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال ،شیخ زید،میو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے محمد زبیربھی ہمراہ تھے۔حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے جناح،شیخ زید،میو ہسپتال کے باہر معلوماتی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں متاثرین کے لواحقین کو معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔

(جاری ہے)

معلوماتی کیمپوں پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات جمع کروائے جنہیں ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لواحقین ،انتظامیہ اور دیگر امدادی اہلکاروں کو کھانا بھی فراہم کیا۔ایف آئی ایف کی جانب سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو انکے آبائی علاقوں میں روانہ کرنے سے قبل غسل دیا گیا جبکہ کچھ میتوں کی مرکز القادسیہ چوبرجی میں نماز جنازہ بھی اداکی گئی۔

حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ بے گناہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے۔ حکمران کسی صورت بھی بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر خاموشی اختیار نہ کریں۔ سانحہ لاہور بھارتی ایجنسی را کی کارستانی ہے۔ کوئی مسلمان بے گناہوں کو خون میں تڑپانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ را کے حاضر سروس افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ بالکل واضح ہوگیا ہے۔ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائےٰ

متعلقہ عنوان :