لاہور،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید علی ظفر کی گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ کی شدید مذمت ،بزدلانہ حرکت قراردیدیا

پیر 28 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید علی ظفر نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ حرکت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہ بات اچھی طرح سے جان لیں کہ وکلاء برادری ہمیشہ سے ان صفاک دہشت گردوں کے خلاف ہے اور انکے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔

علی ظفر نے جناح ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور انکی فیملیز سے التجا کی کہ وہ سب خون کا عطیات دیں اور اس مشکل وقت میں ملک اور قوم کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سنجیدگی سے اس بارے میں سوچا جائے اور حکومت پاکستانی افواج کو یہ اختیارات دیں کہ وہ کراچی کی طرز کا آپریشن پنجاب کے ان حصوں میں بھی کروائے جہاں دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔ اور جہاں انہیں پناہ دی جاتی ہے۔ سید علی ظفر نے آج بروزمنگل کو مال روڈ پر ریلی کی کال دی ہے جہاں وکلاء برادری قوم سے اظہار یکجہتی کریگی