Live Updates

دہشت گردوں کو ناکام کر نے کیلئے (ن) لیگ کو بھی ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت کے اپنے لوگوں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے سوالیہ نشان ہیں،ایڈوائرز چیئرمین تحریک انصاف

پیر 28 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ ؤئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دہشت گرد کو ناکام کر نے کیلئے (ن) لیگ کو بھی ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ‘حکومت کے اپنے لوگوں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے سوالیہ نشان ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ ؤئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران انسداد دہشت گردی فورس سمیت کئی ادارے بنارہے ہیں اور قومی خزانہ سے اربوں روپے استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن اسکے باوجود لاہور جیسے شہر میں دہشت گردی کا اتنا بڑ اواقعہ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہا ہے اوراس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ (ن) لیگ کی موجودگی میں دہشت گردی جیسے مسائل حل نہیں ہوں گے جو ملک کی ترقی اور خوشحال کیلئے بھی کسی خطر ے سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری عوام جانتی ہے کہ (ن) لیگ کے اپنے لوگوں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں جسکی وجہ سے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جس آپر یشن کی ضرورت ہے وہ نہیں کیا جا رہا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :