لگتا ہے نواز شریف مکمل بے بس ہیں اور ان کا انحصار دعاؤں پر ہے،سینیٹر حافظ حمداللہ

وزیراعظم نے خطاب میں کسی بھی لائحہ عمل کا ذکر نہیں کیا ،رہنما جے یو آئی

پیر 28 مارچ 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) جے یو آئی کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے کہا ہے کہ لگتا ہے ایسا ہے کہ نواز شریف مکمل طور پر بے بس ہیں اور اب ان کا انحصار دعاؤں پر ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے خطاب میں کسی بھی لائحہ عمل کا ذکر نہیں کیا ہے اور لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں اور اب عمل سے زیادہ دعاؤں پر انحصار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا سے بھی کہا ہے کہ ہماری کمزوریوں کو سامنے نہ لائیں اور ہماری ہاں میں ہاں ملائیں جو کہ میڈیا پہلے ہی کر رہا ہے اور حکومت کی مکمل فرمانبرداری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا نے قوم کو جو شعور دیا ہے اس کا تقاضا ہے کہ میڈیا حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی اور اصلاح کا کام کرے انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادی ہونے کے باوجود حکومت کے غلط اقدامات پر کسی بھی طور پر خاموش نہیں رہیں گے اور ہر فورم پر آواز اٹھائینگے