وزیراعظم نے خطاب میں صرف باتیں کیں، یہ عمل کاوقت ہے،قمر زمان کائرہ

باتیں کرنامیڈیااوراپوزیشن کاکام ہے ،وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی بات نہیں کی،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 مارچ 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں صرف باتیں کیں یہ عمل کاوقت ہے ،باتیں کرنامیڈیااوراپوزیشن کاکام ہے ،وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی بات نہیں کی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران قمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ ہوناچاہئے تھا،پنجاب حکومت کودہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرناچاہئے تھاجونہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کوئی اہم بات نہیں کی،اگریہی کچھ کہناتھاتواس کی ضرورت نہیں تھی، وزیراعظم کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکابتاناچاہئے تھا،یہ وقت ان کے باتیں کرنے کانہیں باتیں میڈیا اوراپوزیشن نے کرنی ہیں وہ حکومت ہیں اورحکومت کاکام عمل کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے فرقہ واریت کوہوادینے والوں کوکٹہرے میں لانے کی بات کی توکیاریڈزون میں بیٹھے لوگ حکومت کی اجازت سے بیٹھے ہیں، وزیراعظم کوانہیں اٹھاکرباہرپھینکنے کاحکم دیناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب میں آپریشن نہیں کرناچاہتی ۔

متعلقہ عنوان :