دہشتگردی جڑ سے اکھاڑنے تک آپریشن جاری رہیگا ، اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر جلاؤ گھیراؤ قبول نہیں،نواز شریف
عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،حکومت نے صبرووتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اشتعال پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا پاک سرزمین انسانیت کے دشمنوں کے لئے تنگ کردی، حکومت کے اقدامات سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی، دہشتگردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے،قوم سے خطاب
پیر 28 مارچ 2016 22:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد مایوس ہوکر عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں قوم کے بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک آپریشن جاری رہے گا ، اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر جلاؤ گھیراؤ قبول نہیں ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو ہوا دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔
پیر کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایسے موقع پر مخاطب ہوں جب ایک شرمناک سانحہ کے بعد پوری قوم رنج وغم میں مبتلا ہے ۔ گزشتہ چند ماہ میں دہشتگردوں نے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا ہے اور دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں وہ اپنی پناہ گاہوں سے محروم ہونے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے درسگاہوں اور عوامی مقامات پر آپہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج تجدید عہد کرتا ہوں کہ خون کے آخری قطرے کا حساب ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے افسوس کہ تیرہ سال تک کسی نے اس مسئلے کی طرف نہیں دیکھا اور ہم نے 2013ء میں آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا فوج پولیس اور اداروں نے اس آپریشن کا آغاز کیا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ہمارا دین محبت اخوت اور امن کا دین ہے ہمارے دین نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہمارے نبی ﷺ کے نام پر لاقانونیت جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان اور لوگوں کو مشکل میں ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت نے صبرووتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن واضح رہے کہ اشتعال پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی چیلنج بن چکی ہے دنیا بھر کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے انسانیت کے دشمن ریاستی حدود سے نکل چکے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.