دہشت گردی کیخلاف سب سے مضبوط اور واضح موقف عوامی نیشنل پارٹی کا ہے ،شاہی سید

سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دیں ،صدر اے این پی سندھ

پیر 28 مارچ 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مضبوط اور واضح موقف عوامی نیشنل پارٹی کا ہے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دیں اور دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر بھی پختون خطہ ہوا ہے جو لوگ دہشت گردی کی جنگ کو اغیار کی جنگ کہا کرتے تھے لاہور واقعے کے بعد کیا وہ قوم سے معافی مانگیں گے ؟عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن ضرور ہارا ہے مگر ہم سیاست جیت چکے ہیں امن دوست قوتیں باہمی اتحادسے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیںآ ج میں سوال کرتا ہوں کہ حضرت باچا خان ،خان عبدالولی خان ،اور اسفند یار ولی خان کا موقف درس تھا یا ملک کے فیصلہ ساز اداروں وں کا ؟لا ہور واقعے پر صرف مذمت اور سوگ کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا دہشت گردوں کے فیکٹریوں اور ان کے ذہن سازوں کو ختم کرنا ہوگاملک کے کرتا دھرتا یاد کریں کہ سرد جنگ کے والے میں ولی خان نے کیا کہا تھا ؟میرا سوال ہے مقتدر اداروں سے پرویزی آمریت میں اسفند یار ولی خان نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا کیا وہ غلط ثابت ہوئے ؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جنوبی کے تحت ہجرت کالونی میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں قیام امن کے لیے نت نئے تجربات کے بجائے سپریم کورٹ کے کراچی بد امنی کیس کے فیصلے کے نکات پر عمل کیا جائے ایسا انہیں ہوسکتا کہ مقتول سزاوار اور قاتل معافی کا حقدار ہو، پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ بے توقیری سب سے زیادہ حکمران خود کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ جمہوریت چلتی رہے مگر سب حکمرانوں اپنے رویے جمہوری کرنا ہوں گے اور اپنی گردنوں سے سریے نکالنا ہوں گے انہوں نے مذید کہا کہ طویل غیر اعلانیہ پابندیوں کے بعد ہمیں عوام و کارکنان میں جانے کا موقع ملا ہے کاکنان کا عزم و حوصلہ انتہائی لائق تحسین ہے جلد صوبے بھر میں اپنی بھر پور تنظیمی سرگرمیاں شروع کریں گے ہمارے قدم اکھاڑنے کی کوششیں ضرور کی گئی مگر ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا قومی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں نادرا پختونوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کرے ہمارے لیے قومی شناختی کارڈ کا حصول نا ممکن بنادیا گیا ہے نادرا حکام کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمیں احتجاج پر مجبور نا کیا جائے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ٍیونس خان بنونیری ،سیکریٹری اطلاعات حنیف اللہ ایڈووکیٹ ،مرکزی رہنماء سید حنیف شاہ آغا ضلعی صدر عبدالقیم سالارزئی نے بھی خطاب کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :