سانحہ گلشن اقبال پارک ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان

پیر 28 مارچ 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے اندوہناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے - پنجاب حکومت کی جانب سے اس سانحہ میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو 3،3 لاکھ روپے فی کس جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔