سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

حساس اداروں نے لاہور کے علاقے کاہنہ سے دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا

پیر 28 مارچ 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ‘حساس اداروں نے لاہور کے علاقے کاہنہ سے دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فون کالز ڈیٹا اور جیو فینسنگ کے ذریعے احساس اداروں نے کاہنہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سہولت کار کو حراست میں لیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مبینہ سہولت کار کا نام کاشف ہے جو گزشتہ پانچ ماہ سے کاہنہ میں رہائش پذیر تھا۔احساس اداروں نے کاشف کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔