پاک سرزمین انسانیت کے دشمنوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے ، دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے،وہ جان لیں کہ ناکامی اور نامرادی ان کا مقد ر ہے، شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب چکائینگے،سانحہ لاہور پر ہر پاکستانی افسردہ ہے ،غمزدہ چہروں پر مسکراہٹیں لانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، اﷲ اور رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا اور مخلوق کیلئے مشکلات پیدا کرنا قابل قبول نہیں

وزیر اعظم نواز شریف کا قوم سے خطاب

پیر 28 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین انسانیت کے دشمنوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے اور ہم دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے، دہشتگرد،انکے مددگارجس بھیس میں اور جس جگہ بھی چھپے ہیں بچ نہیں سکیں گے، وہ جان لیں کہ ناکامی اور نامرادی ان کا مقد ر ہے ، دہشتگرد یہ مت بھولیں کہ پاکستانی قوم ایک فولادی عزم کے سانچے میں ڈھلی ہے ، دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں، سازشوں کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے ،سانحہ لاہور پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے ،غمزدہ چہروں پر مسکراہٹیں لانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، اﷲ اور رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا اور مخلوق کے لئے مشکلات پیدا کرنا قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے باعث ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے ۔ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سانحہ لاہور کے باعث پوری قوم دکھ میں مبتلا ہے ۔ ہم شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کو چکا بھی رہے ہیں اور تمام حساب چکانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

ہم نے 2013 حکومت سنبھالنے ک ے بعد پہلی بار دہشتگردوں جیسے مسئلہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے حل کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے تحت پولیس اور افواج نے خون سے مہم کو پروان چڑھایا۔ پچھلے 13 سالوں میں کسی نے اس مہم کو شروع کرنے کی ہمت نہیں کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا دین کسی انسان کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اﷲ اور رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا اور مخلوق کے لئے مشکلات پیدا کرنا قابل قبول نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگرد یہ مت بھولیں پاکستانی قوم ایک فولادی عزم کے سانچے میں ڈلی ہے ۔ افسوس کے 13 سال تک کسی نے اس فتنے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر نہیں دیکھا مگر ہماری حکومت اور 20 کروڑ عوام کا عزم مضبوط ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ۔

ہم دہشتگردوں سے متعلق تمام عوامل پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ لاہور سانحے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہدایت کر دیں زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ دہشتگردوں کی کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ متعلقہ اداروں پر واضح کر دیا دہشتگردوں کے مددگار جس جگہ بھی چھپے ہیں وہ چھپنے نہیں پائینگے ۔

نواز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشکن اخلاق اور جغرافیے کی حدود سے نکل چکے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگرد جان لیں ناکامی اور نامرادی ان کا مقدر ہے ۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کا مشن جاری رہے گا۔ سانحہ لاہور کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں ۔ پنجاب کے ڈاکٹرز کو زخمیوں کے بہترین طبی امداد اور علاج کی ہدایت کی ہے ۔ ہماری نرمی کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ دہشتگردی پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکی ہے ۔ دہشتگردی کے باوجود پاکستان بھوک، افلاس اور بے روزگاری کے خلاف بھی لڑ رہا ہے اور ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ہم نے اندھیروں کو روشنی سے بدلنے کی قسم کھائی ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا جذبہ دیکھ کر میرا عزم بہت مضبوط ہوا ہے ۔ غربت پسماندگی اور جہالت سے لڑنے کی قسم کھائی ہے ۔ ہمیں اپنی منزل کی جانب پیش قدمی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔ تفریح گاہوں کی رونقیں کبھی مانند نہیں پڑنے دیں گے ۔ دہشتگردوں کے سرپرست یا ان کے مدد گار بچ نہیں سکیں گے

متعلقہ عنوان :