سانحہ گلشن اقبال پارک کی تفتیش جاری ہے‘ حقائق جلد منظر عام پر لائے جائیں گے ‘ترجمان حکومت پنجاب

پیر 28 مارچ 2016 22:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی تفتیش جاری ہے۔ جیسے ہی تفتیش مکمل ہوتی ہے حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کواپنے ایک بیان میں ترجمان نے اخبارات اور نیوز چینلز سے درخواست کی ہے کہ حساس معاملات پر قیاس آرائیوں سے اجتناب کیا جائے تاکہ تفتیشی ادارے اصل مجرمان تک پہنچ سکیں۔