خود کش حملہ آور سے متعلق لاہور پولیس کی ابتدائی معلومات غلط نکلیں‘وزیراعظم کو بریفنگ میں پولیس افسروں نے اعتراف کر لیا

یوسف کو خود کش حملہ آور قرار دینا قبل از وقت ہے ،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،قوم کو بھی پیش رفت سے آگاہ کر یں گے ‘ سی سی پی او لاہور

پیر 28 مارچ 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) خود کش حملہ آور سے متعلق لاہور پولیس کی ابتدائی معلومات غلط نکلیں‘وزیراعظم کو بریفنگ میں پولیس افسروں نے اعتراف کر لیا سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ یوسف کو خود کش حملہ آور قرار دینا قبل از وقت ہے ،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والا مظفر گڑھ کا محمد یوسف کچھ دیر میں ہی دہشت گرد قرار پایا اور شناختی کارڈ اس کی جیب میں تھا‘ عوامی حلقے حیران تھے کہ خود کش بمبار کی جیب میں شناختی کاڑد آخر کیوں تھا؟ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو بریفنگ دی تو پولیس حکام نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ یوسف کو خود کش حملہ آور قرار دینا قبل از وقت ہے ‘اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ‘گلشن اقبال پارک میں ہونے والے حملے میں مظفر گڑھ کے رہائشی یوسف کو خود کش حملہ آوور قرار دینا قبل از وقت ہے‘ حملہ آور کی شناخت اور تحقیقات میں پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :