تجارتی پالیسی 2015-18 میں ریسرچ اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی‘ ہمیں اپنی مصنوعات کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے‘ حکومت نے معاشی بحالی کی طرف خصوصی توجہ دی ہے بجلی اور گیس کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے اور بجلی کی قیمتیں بھی کافی کم کی گئی ہیں جس سے تاجر برادری کو فائدہ ہو گا

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کاتقریب سے خطاب

پیر 28 مارچ 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں کو مراعات دیں گے‘ نئی تجارتی پالیسی میں ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ کا باعث بنتی رہی ہیں ۔ نئی تجارتی پالیسی میں برآمد کنندگان کی انٹرنیشنل برانڈنگ و ایکریڈیشن کیلئے چھ ارب روپے کی خصیر رقم رکھی گئی ہے جسے شفافیت اور میرٹ پر خرچ کیا جائے گا۔

مناسب ح لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں کو مراعات دیں گے‘ نئی تجارتی پالیسی میں ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ کا باعث بنتی رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نئی تجارتی پالیسی میں برآمد کنندگان کی انٹرنیشنل برانڈنگ و ایکریڈیشن کیلئے چھ ارب روپے کی خصیر رقم رکھی گئی ہے جسے شفافیت اور میرٹ پر خرچ کیا جائے گا۔

مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے بعد ماضی میں بنائی گئی تجارتی پالیسیوں کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے ۔ پاکستان میں آٹو سیکٹر میں ترقی کی بہت گنجائش ہے ۔ ایسی پالیسی تربیت دیں گے کہ یہ شعبہ بھی ترقی کر سکے اور برآمدات میں اضافہ کا باعث بنے ۔ پاکستان سے خام مال نہ مکمل مصنوعات برآمد کی جاتی ہے ان مصنوعات کو مکمل تیاری کے بعد برآمد کیا جائے تو نہ صرف کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ ان مصنوعات کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی نہیں رہتا ۔

تاجر برادری کی سہولت کے لیے مشترکہ سہولیاتی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ عالمی کساد بازاری کے باوجود نئی تجارتی پالیسی میں پینتیس ارب ڈالر سالانہ کا ایک قابل حصول اور حقیقت پسند آنہ ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ آج لمز یونیورسٹی لاء سکول کے زیر اہتمام،،پاکستان آٹو سیکٹر اور مشکلات ،،کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسی 2015-18 میں ریسرچ اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

ہمیں اپنی مصنوعات کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے معاشی بحالی کی طرف خصوصی توجہ دی ہے بجلی اور گیس کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے اور بجلی کی قیمتیں بھی کافی کم کی گئی ہیں جس سے تاجر برادری کو فائدہ ہو گا ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیں نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات کے ذریعے متوجہ کرنا ہے بلکہ سرمایہ کاری میں اضافہ بھی کرنا ہے اور یہ سب کچھ ملکی سرمایہ کاروں کے مفادات کو تحفظ دے کر کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اقتصادی وژن کا نتیجہ ہے کہ ملکی معیشت مضبوط ہو گئی ہے ۔ تر سیلات زر میں اضافہ اور زر مبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے ہیں مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومت کی کو ششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں ۔ تقریب سے ریکٹر لمز رزاق داود ، ولڈ بنک کے ریجنل ایڈوائزر ہارون رشید لاہور چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے وائس پریزیڈینٹ الماس حیدر و ڈیگر نے خطاب کیا ۔

کمت عملی نہ ہونے کے بعد ماضی میں بنائی گئی تجارتی پالیسیوں کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے ۔ پاکستان میں آٹو سیکٹر میں ترقی کی بہت گنجائش ہے ۔ ایسی پالیسی تربیت دیں گے کہ یہ شعبہ بھی ترقی کر سکے اور برآمدات میں اضافہ کا باعث بنے ۔ پاکستان سے خام مال نہ مکمل مصنوعات برآمد کی جاتی ہے ان مصنوعات کو مکمل تیاری کے بعد برآمد کیا جائے تو نہ صرف کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ ان مصنوعات کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی نہیں رہتا ۔

متعلقہ عنوان :