وزیراعظم کا دورہ امریکہ منسوخ، طارق فاطمی جوہری سلامتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 28 مارچ 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد دورہ امریکہ منسوخ کر دیا۔ پیر کونجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں جمعرات سے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم لاہور کے گلشن پارک میں ہونے والے خو دکش دھماکے کی وجہ سے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :