جیکب آباد،نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے باہر نقل کے دھوم

پیر 28 مارچ 2016 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) جیکب آباد میں نویں اور دسویں سالانہ امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے باہر نقل کے دھوم، پولیس نے نقل کرانے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق:جیکب آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیئٹ اینڈ ہائیر سکینڈری لاڑکانہ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو چکے ہیں پیر کے روز جیکب آباد میں نویں جماعت کے طلباء سے سندھی کا پرچہ لیا گیا امتحانات کے دوران جیکب آباد شہر میں پانچ سینٹر قائم کیے گئے امتحانات شروع ہوتے ہی سینٹروں کے باہر نقل کرانے کے لیے طلباء وطالبات کے عزیز و اقارب کی بہت رش نظر آئی اور سرعام نقل کی دھوم رہی سینٹروں پر تعینات پولیس نے نقل کرانے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا اور بعد میں انہیں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ لاڑکانہ بورڈ کی چھاپہ مار ٹیموں نے بھی درجنوں طلباء و طالبات کو نقل کرتے ہوئے پکڑ کر کاپڈ کیس کر دیا۔

متعلقہ عنوان :