کراچی،سانحہ لاہور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع حکومت کی ناکامی ہے، حافظ نعیم الرحمن

پیر 28 مارچ 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گلشن اقبال ٹاؤن لاہور میں حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے سانحے میں خواتین و بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع حکومت کی ناکامی ہے ۔

حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کا فر ض ہے کہ اس واردات میں ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کریں اور ان کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔حافظ نعیم الرحمن نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی اور سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے لواحقین اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :