دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی، بحالی اور مالی امداد کے حوالے سے باقاعدہ قانون لانے کا فیصلہ

کل سے شروع ہونے والے سیشن میں بل ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ‘ ذرائع

پیر 28 مارچ 2016 22:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی، ان کی بحالی اور مالی امداد کے حوالے سے باقاعدہ قانون لانے کا فیصلہ کر لیا ،کل بدھ سے شروع ہونے والے سیشن میں بل ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں متاثر ہونے والوں کیلئے امداد اور دیگر مراعات وزیر اعلیٰ کا صوابدی اختیار ہے تاہم اس سلسلہ میں ایوان سے باقاعدہ قانون منظورکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تحت دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی سہولیات ، ان کی بحالی اور مالی امداد کی فراہمی قانونی طور پر لازمی قرار دیدیا جائے گا ۔

اس سلسلہ میں بل کل بدھ سے شروع ہونے والے سیشن میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :