ژوب میں بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرینگے ، شیخ جعفر خان مندوخیل

ضلع کیساتھ فنڈز میں کمی اور نظر اندازی کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان

پیر 28 مارچ 2016 21:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں بلدیاتی اداروں کے مسائل اور فنڈز کی کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اور ضلع ژوب کے ساتھ فنڈز میں کمی اور نظر اندازی کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ژوب کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے ممبران سے ایک خصوصی اجلاس میں کیا ۔

اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل اور ڈپٹی چیئرمین قاضی احمد خوستی بھی موجود تھے ۔ جعفر مندوخیل نے کہاکہ ضلع کونسل کے ممبران نے شکایت کی ہے کہ انہیں دوسرے اضلاع کی نسبت فنڈز کم فراہم کئے ہیں حالانکہ ژوب میں 24 یونینز موجود ہی اور اس ضلع سے دو اراکین بلوچستان اسمبلی منتخب ہوتے ہیں لہذا اگر فنڈز پھر بھی کم جاری کئے گئے ہیں تو اس پر کوئٹہ میں اعلیٰ ذمہ دار حکام سے بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہم ژوب کے حقوق لانے والے ہیں اور لا بھی چکے ہیں بلکہ اسمبلی فلور مپر پورے ضلع ژوب کے بنیادی مسائل پر موثر اندازی میں آواز بلند کی ہے۔ اور اﷲ کے فضل سے ہر مسئلہ حل کراکر دیا ہے ۔ جعفر مندوخیل نے کہاکہ بلدیاتی ادارے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ ان اداروں کو ہر طرح سے سپورٹ کیا ہے اور ہم ضلع کونسل کے ممبران کو ضرورفنڈذ فراہم کریں گے ۔ تاہم فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور ٹھوس بنیادوں پر کام اولین شرط ہیں اور ممبران سے بھی درخواست کرتے ہی کہ وہ فنڈز کو صحیح معنوں میں استعمال کریں تاکہ علاقائی مسائل حل ہوں۔اور اجتماعی طورپر لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچے ۔