وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اٹارنی جنرل سلیمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا ٗ اوشتر اوصاف کونیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا

وفاقی وزیر زاہد حامد کو وزیر قانون کا قلمدان دیدیا گیا ٗ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا چارج بھی رہے گا

پیر 28 مارچ 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اٹارنی جنرل سلیمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اوراوشتر اوصاف کا نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقررکر نے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کر دہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو وزیر قانون کا قلمدان دیدیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس رہے گا ۔