پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے ٗ رانا ثناء اﷲ

پیر 28 مارچ 2016 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے پنجاب میں کسی خصوصی آپریشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی نئے آپریشن کا آغاز نہیں کیا جارہا تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ایک ہی ہے جو ضرب عضب کے نام سے پورے ملک میں جاری ہے ٗ پنجاب میں جاری آپریشن کو ضرب عضب سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم نے یہی ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو مزید منظم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :