ریڈ زون میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے
رینجرز نے کیبنٹ بلاک سے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ایف 6 کے پولیس ناکے پر مظاہرین کیلئے تیار ناشتہ لے جانے والی پک اپ کو قبضے میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا سپریم کورٹ کے جج صاحبان بھی شاہراہ دستور بلاک ہونے کی وجہ سے کیبنٹ بلاک سے گزر عدالتوں میں پہنچے
پیر 28 مارچ 2016 21:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں جاری دھرنے کے مقام پر پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ٗ رینجرز نے کیبنٹ بلاک سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ اور موبائل فون سروس بند کر دی گئی ٗاسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک پر دھرنے دئے ہوئے مظاہرین کے لئے پانی کا ٹینکر اور عارضی ٹائلٹ بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا سامان لیے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف 6 کے پولیس ناکے پر مظاہرین کے لئے تیار ناشتہ لے جانے والی پک اپ کو قبضے میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارت خانوں کے ملازمین کو سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر دفاتر آنے سے منع کر دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان بھی شاہراہ دستور بلاک ہونے کی وجہ سے کیبنٹ بلاک سے گزر عدالتوں میں پہنچے ادھر ترجمان راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے مطابق تمام امتحانات شیڈول کے ہونگے ٗطلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.