افغان صدر کا وزیر اعظم کو ٹیلیفون ٗ لاہور دھماکے پرافسوس کا اظہار

،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی اور علاقائی سطح پر مل کر کام کرنا ہو گا ٗوزیر اعظم نواز شریف

پیر 28 مارچ 2016 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور دھماکے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اشرف غنی نے کہاکہ لاہور میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پر انتہائی افسوس ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور افغانستان بھی اس لعنت کا سامنا کر رہا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی اور علاقائی سطح پر ملکر کام کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں اس لیے آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،ملک میں آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :