وزارت داخلہ نے دھرنے کے شرکا ء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ،مظاہرین سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

قانون ہاتھ میں لینے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ، قیادت کرنے وا لوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے،وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

پیر 28 مارچ 2016 21:23

وزارت داخلہ نے دھرنے کے شرکا ء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ،مظاہرین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے ڈ ی چوک میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکا ء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ دھرنے کی قیادت کرنے والے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا،اجلاس میں پولیس ،انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل تھے، جانی نقصان کے خدشے کے باعث طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا،اجلاس میں دھرنے کی قیادت کرنے والوں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دھرنے ختم کرانے کے مختلف پہلووں پر غور کرتے ہوئے حکمت عملی کا حتمی شکل دے دی گئی ہے،گرفتاریوں کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،سیف سٹی منصوبے اور میٹرو بس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے جلاؤگھیراؤ کرنے والوں کی نادرا کی مدد سے شناخت کی جائے گی،رضاکارانہ طور پر دھرنے سے جانے والوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا،آئی جی اور چیف کمشنر تمام صورتحال کی خود مانیٹرنگ کرینگے

متعلقہ عنوان :