وزیر اعظم نے زاہد حامد کو وفاقی وزیر قانون کا اضافی چارج دیدیا ، اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری

پیر 28 مارچ 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کو وفاقی وزیر قانون کا اضافی چارج بھی دیدیا جبکہ سابق مشیر انسانی حقوق اشتر اوصاف علی کو بطور نئے اٹارنی جنرل کی بھی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کو وفاقی وزیر قانون کا اضافی چارج بھی دیدیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کے پاس وزیر قانون و انصاف کا اضافی چارج بھی تھا۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا اور اشتراوصاف کو بطور نئے اٹارنی جنرل کی بھی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ اشتراوصا ف علی وزیر اعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق بھی رہ چکے ہیں جبکہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بھی ذ مہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :