ترک صدرکا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون ،لاہور دھماکے کی مذمت،قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

فرارہوتے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں،انقرہ سمیت ترکی میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں،نوازشریف

پیر 28 مارچ 2016 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء ) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے لاہور دھماکے کی مذمت اورقیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم ہاؤس کے جاری بیان کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیاا ورلاہور دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ فرارہوتے دہشت گرد اب آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں،انھوں نے کہاکہ دہشتگردی پوری دنیا کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے،بزدل دہشت گرد معصوم بچوں اورخواتین پر حملے کررہے ہیں،ترکی بھی دہشت گردی کی عفریت کا مقابلہ کررہاہے انقرہ سمیت ترکی میں دہشتگردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔