دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ دھماکوں سے بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ اسلامی شریعت میں جائز نہیں‘ایسا کرنے والے اسلام و پاکستان کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘ بھارت کی تخریب کاری ودہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکا ذمہ داران کے اجلاس کے دوران خطاب

پیر 28 مارچ 2016 21:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ہونیو الی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ دھماکوں کے ذریعہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا اسلامی شریعت میں جائز نہیں‘ایسا کرنے والے اسلام و پاکستان کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘ حکومت پاکستان دہشت گرد بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائے اور اس کی تخریب کاری ودہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔

پیر کومرکز القادسیہ میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان پر پراکسی وار مسلط ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو منظم سازشوں کے تحت میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد جہاں مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔

بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا جواب دھماکوں کے ذریعہ نہتے شہریوں کا قتل عام کر کے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں تخریب کاری ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔

اس مقصد کیلئے بیرونی قوتوں کی جانب سے انڈیا کو مکمل شہ دی جارہی ہے۔ افغانستان میں شکست کا انتقام لینے کیلئے بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر پاکستا ن اﷲ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے صلیبی و صیہونی قوتوں کی یہ سازشیں ان شاء اﷲ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ میں بے گناہ پاکستانیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر پوری پاکستانی قوم سخت صدمہ سے دوچار ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اعلیٰ سطحی پیمانے پر تحقیقات کر کے تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں ملک میں مذہبی منافرت پھیلا رہی ہیں ۔ خاص کر بلوچستان میں شیعہ سنی فسادات کھڑے کئے جارہے ہیں اور ان چیزوں کو پاکستان کیخلاف ہتھیا رکے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

بلوچستان میں را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری سے اب یہ تمام حقائق کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ ملک میں فتنہ تکفیر ، فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکانے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور اسے اتحادی ممالک کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو اب کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔ یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔

ہمیں متحد ہو کر ہندوستان کو افغانستان سے نکالنا ہے جو وہاں بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی سازشیں کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، وزیر ستان سے لیکر کراچی تک تخریب کاری کے واقعات میں ہندوستان ملوث ہے۔ انڈیا سے کھری کھری بات کرنی چاہیے اور پاکستان کے دفاع کے مسئلہ پر سب سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے۔ اتحا دویکجہتی کے ذریعہ ہی دشمن کی مسلط کردہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :