دھرنے میں جڑواں شہروں کے افراد کی تعداد کم ،گجرات، جہلم ، کراچی اور بلوچستان کے شہروں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد کی شرکت

پیر 28 مارچ 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) ڈی چوک میں جاری دھرنے میں شرکاء کی کثیر تعدادگجرات، جہلم اور پنجاب کے مختلف شہروں ، کراچی اور بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے جبکہ ان میں مقامی افرا کی تعداد انتہائی کم تھی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کے ریڈزون علاقے میں ڈی چوک پر جاری دھرنے میں سنی تحریک، لبیک یا رسول اﷲ اور دعوت اسلامی کے کارکنان سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔

دھرنے کی قیادت مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں آصف اشرف جلالی، ثروت اعجاز قادری، علامہ ریاض حسین، علامہ خادم حسین رضوی کر رہے تھے۔ پیر کو دھرنے کے شرکاء کی تعداد سکڑ کر2000کے قریب رہ گئی تاہم شرکاء اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے پر بضد رہے اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور ممتاز قادری کی حمایت میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :