خود کش دھماکے میں چنیوٹ کے جاں بحق نوجوان کو آہوں و سسکیوں کے دوران آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 28 مارچ 2016 21:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں چنیوٹ کا اٹھارہ سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا مرحوم کو آہوں و سسکیوں کے دوران ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہر آنکھ اشکبار تھی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ رجوعہ سادات کا رہائشی اٹھارہ سالہ محمد وسیم ولدامان اللہ جو کہ لاہور میں اپنے بھائی فیصل کے ہمراہ مون مارکیٹ میں فرنیچر کا کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم اتوار کے روز چھٹی کی وجہ سے سیر اور تفریح کے لیے گلشن اقبال پارک گیا جہاں بم دھماکہ ہوا جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی ہلاکت کی تصدیق اس کے بھائی فیصل نے کی ہے جو حادثے کے بعد وہاں موقع پر پہنچا تھا۔متوفی کی نعش اس کا بھائی لے کر جب چنیوٹ پہنچا تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔متوفی وسیم چھ بہن بھائیوں میں سے سب سے بڑا تھا جس کی نماز جنازہ رجوعہ سادات کے قبرستان میں ادا کر کے اسے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں متوفی کے ورثا سمیت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسر شوکت علی خان کھچی، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان، علاقہ مکین اور دیگر معززین نے شرکت کی ہے

متعلقہ عنوان :