بھارت نے لاہورمیں خون کی ہولی کھیلی ،افتخارحسین

پاک فوج ملک کو”را “ کے ایجنٹوں سے نجات دلانے کیلئے آپریشن تیزکرے ،صدر ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم

پیر 28 مارچ 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ” را “ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل میں بھارت نے لاہورمیں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی ،حکومت ملک کو ”را“ کے ایجنٹوں ان کے سہولت کاروں سمیت دیگردہشت گرد تنظیموں #سے پاک کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے ملک کودہشت گردی کے ناسورسے پاک کیا جائے ۔

گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کے ایجنٹ پاکستان میں معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جبکہ حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن اورجمہوریت کی شمعیں جلانے کے دعوے دارہندوانتہا پسندوں نے پاکستان اورمقبوضہ کشمیرمیں بموں سے ”دیوالی“ منارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایک ٹی وی اسٹوڈیومیں وسیم اکرم کیساتھ کیاجانے والاسلوک نہ صرف ہندوذہنیت کا غمازہے بلکہ سفارتی اوراخلاقی گراوٹ کے لحاظ سے بھی بدترین واقعہ ہے ۔