سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا خود کش بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار
پیر 28 مارچ 2016 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس حملے کو قومی سانحہ قرار دیا۔رانا محمد اقبال خاں نے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں اور پارکوں میں بے گناہ بچوں اور معصوم شہریوں پر خودکش حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
دہشت گردوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملا کر دم لیں گے ۔(جاری ہے)
ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارسپیکر چیمبرز میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔ اپریشن ضرب عضب سے آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان ملے گا۔سپیکر نے کہا کہ عوام بھی دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک افراد کی نشان دہی کریں ۔رانا محمد اقبال خاں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.