ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور متحدہ علماء کونسل کی گلشن اقبال پارک لاہور میں خو دکش حملے کی مذمت
آئے روز دہشتگردی کے واقعات دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر متحد ہوجائے ،مشترکہ پریس کانفرنس
پیر 28 مارچ 2016 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں میاں محمد اویس کی زیر صدارت استحکام مدارس و پاکستان کے ضمن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر حافظ زبیر احمد ظہیراور قاضی عبد الرشید،مولانا الطاف الرحمن،الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ نعمان حامد،مولانا محمد اسلم ندیم،ڈاکٹرعلامہ مدثر اقبال،قاری محمد حنیف حقانی،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا عبد النعیم،ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ شعیب الرحمن، حافظ حسین احمد اعوان، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ودیگر علماء نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونیوالے دہشتگردانہ خودکش حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے المناک واقعہ پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ المیہ گلشن پارک پر پورا ملک سوگوار ،ہردل زخمی اور ہر آنکھ اشکبار ہے دہشتگرد معصوم بچوں ،خواتین اور بے گناہوں پر حملہ کرکے ملک و قوم کے ہرگز حوصلے پست نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے پوری قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر متحد ہوجائے اس موقع پر شہداءِ گلشن پارک کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی اور پاکستان میں بھارت در اندازی اور را کے دہشتگردانہ کارروائیوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی دہشتگردی کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے اورحکمران بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.