لاہور واقعہ میں ملوث دھشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ،ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد)

پیر 28 مارچ 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کے چیرمین حنیف گوہر نے گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشتگردی کے واقعے کو تاریخ کا بد ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزارت داخلہ اور سربراہ افواج پاکستان جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث دھشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔

دہشت گردوں نے معصوم بچوں سمیت خواتین کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

حنیف گوہر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گروں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھشت گری کے خلاف جاری جنگ میں تمام بزنس کمیونیٹی ایک صفحے پر ہیں ۔حنیف گوہر نے کہا کہ پاکستان کے امیچ کو دنیا بھر میں اعلی مقام دلانے کے لئے معاشی اسٹیٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ آباد بھی اپنی کوششیوں جاری رکھے گا ۔ آباد کے چئیرمین نے لاہور سانحہ میں جان بحق ہونبے والے افراد کے لاوحقیق سے دلی تازیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آباد ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :