راولپنڈی،مذہبی منافرت، دھماکہ خیز مواد برآمدگی ، قتل اقدام قتل ، پولیس مزاحمت کے مختلف مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

پیر 28 مارچ 2016 21:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) انسدادد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف وکلا ہڑتال کے باعث مذہبی منافرت، دھماکہ خیز مواد برآمدگی ، قتل اقدام قتل ، پولیس مزاحمت کے مختلف مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہیں عدالت نے تھانہ رتہ امرال میں فائرنگ کرکے وکیل کے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان انس وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 4اپریل، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد اشرف وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 6اپریل، تھانہ سول لائن میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزم الطاف حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت 29مارچ، تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزمان امجد علی وغیرہ اور نعمان شاہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 5اپریل جبکہ تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزم اعتزاز کے خلاف مقدمہ کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :