راولپنڈی،بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے ایک اور گواہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر خالد رسول کا بیان قلمبند ،جرح کیلئے سماعت 30مارچ تک ملتوی

پیر 28 مارچ 2016 21:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے ایک اور گواہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر خالد رسول کے بیان قلمبند کرلئے ہیں جبکہ جرح کیلئے سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے موقع پر مقدمہ کے گواہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر خالد رسول حاضر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا جس پر ملک رفیق ایڈووکیٹ نے جرح کرنا تھی لیکن انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ لاہور کے باعث وکلا ہڑتال پر ہیں اس لئے گواہ پرجرح آئندہ تاریخ پر کی جائے گی جس پرعدالت نے سماعت ملتوی کر دی اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر، ملزمان کے وکلا، سابق سی پی او سعود عزیز ، سابق ایس پی خرم شہزادکے علاوہ ملزمان رفاقت وغیرہ حاضر تھے،واضح رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جارہی تھیں کہ لیاقت چوک میں خود کش حملہ ہو گیا جس محترمہ جاں بحق ہو گئیں اس سانحہ میں پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :