قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس لاہور میں دہشت گردی مذمت کے بعد ملتوی

پیر 28 مارچ 2016 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا چھبیسواں اجلاس گزشتہ روز رانا شمیم احمد خان رکن قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں لاہور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی جس میں تقریبا 72 جان کی بازی ہار گئے تھے اور 300 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سانحہ لاہور کے بعد قوم سوگ میں ہے اس لیے مزید اجلاس میں کارروائی نہیں کی جائے گی اور کمیٹی کا اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی ، جنید اکبر ،نعیمہ کشور خان ، کنور نوید جمیل اور محمد اصغر چودھری کے علاوہ شیر اکبر خان ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول اور اس کے علاوہ دیگر عملے نے شرکت کی ۔