تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ کی گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

پیر 28 مارچ 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء ) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی ہے جو عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ۔ہماری خفیہ ایجنسیوں نے ہی سب کام کرنا ہے تو پھر پولیس پر اربوں روپے ضائع کرنے کا کیا فائدہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرا علی پنجاب پولیس میں مختلف فورسز بنانے کی بجائے اگر یہی رقم انٹیلیجنس بہتر کرنے پر لگا تے تو ابتک دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا لیکن ان حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد سے کیا لینا دینا یہ تو صرف اپنے محلوں میں بیٹھ کر حکم چلانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب میں انٹیلیجنس کو بہتر نہیں بناتی تب تک خود کش دھماکے نہیں روکے جا سکتے ۔افسوس ناک امر تو یہ لاہور میں پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کی سیکورٹی ہی نہیں ہے اور جب کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جاتا تو وقتی طور پر ہر جگہ سیکورٹی سخت کر دی جاتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ پھر حالات ویسے ہی ہو جاتے ہیں ۔