اوکاڑہ کے نواح میں مفرورمجرموں کوپناہ دینے کے الزام میں 6افرادگرفتار

پیر 28 مارچ 2016 20:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ کے نواح میں مفرورمجرموں کوپناہ دینے کے الزام میں چھ افراد کوگرفتارکرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوران گشت نواحی گاؤں 42 جی ڈی میں اشتہاری مجرم کفایت عرف کیفی ولد عنایت محمد کو گرفتارکرنے کے لئے چھاپہ ماراتو وہاں پر موجود محمد عارف ولد عنایت علی نے اُسے بلند آواز میں بھاگ جانے کو کہا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نواحی قصبہ کماں میں اشتہاری مجرم نیاز عرف ناجی ولد بشیر احمد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماراتو سلیم ولد نذیر نے مجرم کو بھاگ جانے کا کہا جس پر وہ مفرور ہوگیا تاہم سلیم کو رگرفتارکرلیا گیا۔نواحی علاقہ اعوان کلاں میں اشتہاری مجرم محمد حسن ولد امیر سکنہ فخرٹاؤن کو گرفتارکرنے کے لئے چھاپہ ماراگیاتو پولیس پارٹی کو وہاں آتا ہوا دیکھ کر ملزم شہزاد احمد ولد یونس سکنہ ٹھینگ موڑ نے بلند آواز میں اُسے بھاگ جانے کا کہا جس پر وہ تو فرار ہوگیا تاہم مشورہ دینے والے کو پولیس نے دھر لیا۔

نواحی قصبہ چوک حجرہ میں پولیس نے اشتہاری مجرم اصغر ولد جعفر کو پکڑنے کے لئے ریڈ کیاتو تو محمد عاشق ولد جعفر نے بلند آواز میں اُسے بھاگ جانے کو کہا جس پر محمد عاشق کو گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :