اوکاڑہ ‘چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پربھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج

پیر 28 مارچ 2016 20:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پربھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اِنسپکٹر پنجاب پروہبیشین نے دوران چیکنگ نواحی گاؤں 38 ڈی میں دوران چیکنگ عبدالغفور ولد بشیر احمد کو پانچ سالہ بچوں نوید ولد محمد منیر ، غلام صابر ولد صابرعلی اور غلام مصطفےٰ ولد صابر علی کو اپنے بھٹہ پر محنت مزدوری کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

نواحی قصبہ کامنی سیداں میں د وران چیکنگ مسمی عرف پٹھان بھٹہ مالک حق باہو کو پابندی کے باوجود بچوں بلال ولد امانت ، ذیشان ولد ناظم اور اقبال ولد امانت بعمر 5 سال سے محنت مزدوری کرتے ہوئے قابوکرلیا۔نواحی قصبہ شیریں نتھا میں بھٹہ مالک سخی حید ر اور محمد افضل ولد یوسف سکنہ صالحوال مینجر مذکورہ کو کم سن بچوں شکیل ولد شریف اور کالی ولد اﷲ دتہ سے محنت مشقت کروانے پر مقدمہ درج کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی رینالہ ملک محمد طارق نے دوران چیکنگ مالک بھٹہ خشت ارسلان خاں ولد ہندے خاں اور مینجرظفراقبال ولد عبدالمجیدسکنہ 27 ٹوایل کے خلاف کم عمر بچوں محمد آصف ولد سنتااور مدد علی ولد محمد امین سے مزدوری لینے پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ نواحی علاقہ 5 وَن آرمیں محمد اشرف ولد اﷲ دتہ سکنہ 38 ڈی مالک بسم اﷲ برکس کو پابندی کے باوجود کم عمر بچوں محمد طارق ولد محمد بشیر اور بلال احمد ولد علی شیر سے محنت ومزدوری لیتے ہوئے قابو کرلیاجبکہ اِنسپکٹر پنجاب چائلڈ لیبر نے چھاپہ مار کر النور برکس کے مالک محمد عباس ولد محمد احمد اور مینجر طارق ندیم ولد اسماعیل سکنہ موضع دھوتاکے خلاف پابندی کے باوجود کم عمر بچوں مہابت علی ولد غلام ، روبینہ ، مریم اور شیراز سے کام لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

متعلقہ عنوان :