اوکاڑہ ‘ پولیس نے ڈکیتی کیلئے گھات لگائے بیٹھے 5ڈاکوؤں کو گھیرلیا‘2گرفتار‘3فرار

پیر 28 مارچ 2016 20:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے پانچ ڈاکوؤں کو پولیس نے گھیرلیا، دوکوموقع پرہی گرفتارکرلیاگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی پل خیر پور پر ملزمان محمد نواز عرف گودی ولد محمد شفیع سکنہ 37 فورایل ، محمد اشرف عرف اچھوولد بشیر احمد سکنہ 42 فورایل ، ےٰسین ولد انور سکنہ 77 ڈی ، وقار عرف وقاری ولد محمد طفیل سکنہ سکھ پوراور اختر عرف اختری ولد محمد صدیق سکنہ ڈلمین گنج ڈکیتی کی نیت سے دھاک لگائے بیٹھے ہوئے ہیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے وہاں پر ریڈکیااور ملزمان نواز اور اشرف کو قابوکرلیا جبکہ اُس کے دیگر ساتھی وہاں سے بحفاظت پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :