اوکاڑہ ‘تیسری شادی کرنے پرنا معلوم افراد نے دیہاتی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ملزمان مقتول کی لاش گاؤں کے چوک میں پھینک کر فرار

پیر 28 مارچ 2016 20:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) دیہاتی کو تیسری شادی کرنے پرنا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ملزمان مقتول کی لاش گاؤں کے چوک میں پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ8فور ایل کے رہائشی محمد اشرف ولد غلام فرید نے پے درپے تین شادیاں کیں ۔

(جاری ہے)

اُس نے پہلی شادی سکینہ بی بی سے کرنے کے بعد اسے کچھ عرصہ بعد طلاق دے دی اوردوسری شادی خورشید بی بی سے کی جس کے بطن سے اُس کا ایک بیٹا محسن پیدا ہوا جوکہ اب پندرہ سال کا ہوچکاہے۔

مقتول نے بعدازاں خورشید بی بی کو بھی طلاق دے کر فارغ کردیااورپھر اپنے ہی گاؤں میں ننھی بی بی نامی خاتون سے تیسری شادی رچالی جس کی پاداش میں گزشتہ رات نا معلوم ملزمان نے اشرف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اسکی نعش گاؤں کے چوراہے میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :