چین کی لاہور خودکش حملے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر اظہارافسوس

چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، چینی وزارت خارجہ

پیر 28 مارچ 2016 20:08

چین کی لاہور خودکش حملے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر اظہارافسوس

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین نے لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ،تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ظالمانہ خودکش حملے پر شدید دکھ کا شکار ہے اور اسکی ہر صورت میں مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ چین کی جانب سے پاکستان اور اسکی عوام کو انسداددہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا تاکہ ملک کی سلامتی، حفاظت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔ لاہور میں اتوار کی شام ایک پارک میں ہونے والے خودکش حملے 72افراد جاں بحق جبکہ300سے زائدزخمی ہوئے تھے ۔