پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے افراد سے خطاب میں مقررین کی حکومت پرکڑی تنقید ، شدید نعرے بازی

ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے ، اسکے علاوہ ہمیں کوئی اور نظام قبول نہیں، مقررین

پیر 28 مارچ 2016 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے افراد سے خطاب میں مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت معروف ٹی وی اینکر پر بھی تنقید کی،دھرنے کے شرکاء گونواز گو سمیت دیگر نعرے لگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ریاض حسین نے کہا کہ آئین کی دفعہ 295سی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا اور موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقررین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت معروف ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے اور اس نظام کے علاوہ ہمیں کوئی اور نظام قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ممتاز قادری کی شہادت کو تسلیم کیا جائے اور انہیں سرکاری شہید لکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :