نیپرا میں بجلی سستی کرنے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت(کل) ہو گی

فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ بجلی 3روپے 64پیسے سستی ہونیکاامکان ، متوقع کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا،ذرائع نیپرا

پیر 28 مارچ 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں بجلی سستی کرنے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت(کل)منگل کو ہو گی،فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ بجلی 3روپے 64پیسے سستی ہونیکاامکان ہے،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں متوقع کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی سستی کرنے کیلئے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت(کل)منگل کو ہو گی،نیپرا ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں 6ارب 40کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور فرنس آئل سے فی یونٹ پیداواری لاگت5روپے25پیسے رہی ۔ذرائع کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت میں فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ بجلی 3روپے 64پیسے سستی ہونیکاامکان ہے۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں متوقع کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :