جاپان کی لاہور خودکش حملے کی شدید مذمت ،انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،جاپانی وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب کے نام تعزیتی پیغام

پیر 28 مارچ 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) جاپان نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایاکہ جاپانی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھبھرپور حمایت جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے اور وزیر خارجہ فوجیو کشیدہ نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی اور پاکستانی حکومت و عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

جاپانی وزیراعظم نے اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ فومیو کشیدہ نے مشیر خار جہ سرتاج عزیز کے نام اپنے ایک پیغام میں دکھ ، ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :