کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:53

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ،کار سوار بھی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع چک کھینہ بھوپالوالہ کا رہائشی نوجوان چاند چیمہ ولد محمد جاوید چیمہ اپنے موٹر سائیکل نمبری STL-9104پر وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر کام کی غرض سے جارہا تھا کہ راستے میں تھانہ بیگووالہ کے علاقہ رندھیر موڑ سٹاپ کے قریب اچانک کار نمبر LOW-9799کے ساتھ تصادم کے دوران شدید مضروب ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ جبکہ حادثہ کا شکار کار میں سوار افراد بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں1122کے عملہ نے طبی امداد کیلئے سیالکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔