بھارت نے بلوچستان کو دولخت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں ،حافظ سعید

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے بلوچستان کو دولخت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ا ور اس کا ثبوت را کے اعلیٰ آفسر کی بلوچستان سے گرفتاری ہے ۔ بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ پاکستان کو اس ایشو پر مکمل سٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل اسلامی معاشرے میں پردہ سے دوری کے مترادف ہے۔ اس کا مقصد پاکستان میں خواتین پر پردہ کی پابندی کے خلاف ہے۔ اسلام کی اشاعت سے قبل خواتین پر ظلم وجبر ہوتا رہاہے۔ جبکہ دین اسلام نے خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ اسلام نے عورتوں کو حقوق وارثت میں دئیے ہیں۔اسلام کے علاوہ کوئی بھی خواتین کو تحفظ نہیں دے سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تعلیمی نصاب سے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان میں ہماری اسلامی اور ملکی شناخت کے نصاب کو ختم کیا جارہاے۔ جو کہ این جی اوز کے زیر سایہ بنایا گیا ہے۔ حکومت کو اس پر سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ مسلمان کیلئے لازم ہے کہ جب اولاد بالغ عمر کو پہنچے تو کسی لالچ کے بغیر اسلامی روایات کے مطابق ان کی شادیوں کردینی چاہیے۔ اسلام میں جہیز کا کوئی ذکر نہیں ۔لہٰذا جہیز لینے اور دینے والے اس معاشرتی بگاڑ کا حصہ نہ بنیں۔ بعدازاں جماعۃ الدعوۃ کے رہنما سیف اﷲ خالد نے بھی خطاب کیا۔