سانحہ لاہور پر ہارون آباد کی تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کا اتحاد ویکجہتی کے جذبے کا اظہار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:49

ہارو ن آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) سانحہ لاہور پر ہارون آباد کے تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے اتحاد ویکجہتی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ہارون آباد میں سانحہ لاہور پر فضا مکمل طور پر سوگوار رہی اور لوگ سارا دن اسی سانحہ کا تذکرہ کرتے رہے اور بعض مجالس میں اس پر گفتگو کے دوران لوگ آبدیدہ بھی ہو گئے دوسری جانب اس سانحہ کی مذمت اور ملوث عناصر کی سرکوبی کے پہلو پر بھی علاقہ کے تمام سیاسی رہنماؤں و جماعتوں نے متفقہ طور پر اتحاد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں معظم علی چوہدری اور راؤ شعیب احمد ،پی پی پی کے سیکرٹری پبلک ریلیشن جنوبی پنجاب کاشف نوید پنسوتہ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی ،جماعت اسلامی کے امیر ضلع ولید ناصر چوہدری و دیگر نے سانحہ لاہور کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں ،خواتین سمیت خوشیاں مناتے بے گناہ انسانوں کے قتل عام سے ہر آنکھ سوگوار ہے اور قو م غم میں اپنے معصوم شہدا کے لیے متحد ہے دشمن کی ناپاک سازشیں اور مذموم عزائم کے خلاف قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر یک آواز ان عناصر کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس سازش کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے دشمن ہمارے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف قوم ہر فورم پر ایک ہے اوت دہشت گرد عناصر بالآخر نیست ونابود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :